GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ شہر

گوجرانوالہ میں محکمہ ماحولیات کا فوٹو سیشن اور رات بھر بھٹیوں والوں کو کھلی چھٹی۔

گوجرانوالہ : دنے راج فرنگی دا تے راتی راج ملنگی دا، دن کو گوجرانوالہ میں محکمہ ماحولیات کا فوٹو سیشن اور رات بھر بھٹیوں والوں کو کھلی چھٹی۔

ڈائریکٹر ماحولیات گوجرانوالہ کے باسیوں کے لیے ڈراؤنا خواب، کرونا اور سانس کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے ۔ جبکہ محکمہ کی جانب سے رات کے وقت بھٹیوں والوں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی۔

گوجرانوالہ کے باسی رات ہوتے ہی گندی آلودہ اور دھواں دار ہوا کے سپرد، ڈی سی کی ساری محنت رائیگاں ۔علاقہ شیخوپورہ روڈ، مسلم روڈ، کچا کھیالی روڈ، ناصر خان روڈ، محلہ بختے والا، اقبال روڈ کے مکین رات بھر آلودہ ہوا میں سانس لینے پر مجبور ہیں ۔ اسی طرح واپڈا ٹاؤن، محافظ ٹاؤن اور کینال ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کے باسی بھی فیکٹریوں کے دھویں سے شدید پریشان ہیں ۔

اہل علاقہ کی ارباب اختیار، وزیراعلیٰ، اور منسٹر سے کاروائی کی درخواست، کسی افسر کا نمبر آن نہیں ہوتا جس کا ہوتا وہ فون نہیں اٹھاتا، ماحولیات کا محکمہ کام نہ کرکے ملکی خزانہ پر بوجھ بن گیا ہے ،شہریوں کی دھائی ۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×