GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

اسلحہ کی نمائش کرنے پر مقدمہ درج کرنا ایس ایچ او کو مہنگا پڑ گیا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) اسلحہ کی نمائش کرنے پر مقدمہ درج کرنا ایس ایچ او کو مہنگا پڑ گیا بااثر افراد نے ایس ایچ او کے خلاف سٹی پولیس آفیسر کو درخواست دے دی ایس ایچ او اور تھانہ کے ملازمین سرکاری وین میں مفت پٹرول ڈلواتے ہیں پیسے مانگنے پر مقدمہ درج کیا درخواست میں موقف ملزمان جھوٹی درخواستیں دے رہے ہین اسلحہ لہرانے اور علاقہ میں خوف و ہراس پھیلانے پر بااثر افراد کے خلاف مقدمات درج کیے ایس ایچ او ایمن آباد تفصیلات کے مطابق تھانہ ایمن آباد پولیس نے جی ٹی روڈ پر اسلحہ لہرانے اور علاقہ میں خوف و ہراس پھیلانے والے سفیان نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا جبکہ دوبارہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر نجی پمپ مالکان کے خلاف بھی مقدمہ درج کیے جس پر ملزمان نے ایس ایچ او زاہد شاہ کے خلاف سی پی او گوہر مشتاق بھٹہ کو درخواست دے دی

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایس ایچ او اور تھانہ کا عملہ پٹرول پمپ سے فری پٹرول ڈلواتے ہیں پیسے مانگنے پر ہمارے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی جبکہ ایس ایچ او زاہد شاہ کا کہنا ہے کہ ملزمان بااثر ہیں اور علاقہ سے ان کی بیشمار شکایات موصول ہو رہی تھی تصدیق کے بعد ملزمان کے غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کیا سفارش نہ ماننے پر ملزمان اعلی افسران کو درخواستیں دے رہے ہیں تاہم سی پی او نے ڈی ایس پی کامونکی عامر ملک کو انکوائری کا حکم دے دیا

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×