GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ نوشہرہ ورکاں

انسپکشن ٹیم کا سہولت بازاروں کی چیکنگ کے لیے نوشہرہ ورکاں کا دورہ

نوشہرہ ورکاں !وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے ضلع گوجرانوالہ میں لگائے گئے سہولت بازاروں کی خصوصی چیکنگ کے لیے انسپکشن ٹیم کا نوشہرہ ورکاں اور تتلے عالی سہولت بازاروں کا اچانک دورہ، نوشہرہ ورکاں سہولت بازار میں سستے داموں اشیاء کی فراہمی کے لیے کیے گئے انتظامات اور اشیاء کے معیار پر اطمینان کا اظہار، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں راشد اقبال،تحصیلدار چوہدری اکرم، نائب تحصیلدار ہمایوں خالد وڑائچ، مارکیٹ کمیٹی،لائیو سٹاک اور عملہ میونسپل کمیٹی بھی موجود تھا، انسپکشن ٹیم کے انچارج محمد ساجد بسرا نے نوشہرہ ورکاں سہولت بازار کے لیے کیے گئے انتظامات اور مقرر کیے گئے ریٹس پر اطمینان کا اظہار کیا نوشہرہ ورکاں سہولت بازار میں اکیلے وزٹ کیا اور بعض خریداروں سے اشیاء خوردو نوش کے معیار اور مقرر کیے گئے ریٹس بارے بھی دریافت کیا۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×