GW TV

Gujranwala Based News

مذہب

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالہ سے حکومت کی جلد بازی تشویش کا باعث ہے۔ پاکستان شریعت کونسل کا بڑا اعلان

پاکستان شریعت کونسل ضلع گو جرانوالہ کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد شیرانوالہ باغ میں ایک اجلا س ضلعی امیر پاکستان شریعت کونسل مولانا حافظ امجد محمو دمعاویہ کی زیر صدارت منعقد ہوا،جس میں بطور مہمان خصوصی سیکرٹری جنرل پاکستان شریعت کونسل مفکر اسلام مولانا علامہ زاہد الراشدی نے شرکت کی ۔
اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے علامہ زاہد الراشدی نے کہااسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالہ سے حکومت کی جلد بازی تشویش کا با عث ہے ، اقلیتوں کےمذہبی اور شہر ی حقوق سے انکار نہیں ہے ان کو دستور و قانون کے مطابق ہر حق ملنا چاہیے مگر اس کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل اور وفاقی شرعی عدالت کے ساتھ ساتھ ملک کی اجتماعی دینی قیادت کو اعتماد میں لینا اور آبادی کے تنا سب کو ملحوظ رکھنا بھی ضروری ہے ، حکومت اس مسئلہ کا از سر نو جائزہ لے اور معروضی حقائق کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے متعلقہ دستوری اداروں اور قیادتوں کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کرے ورنہ ایک نیا خلفشار جنم لے گا جو ملک کی بد نامی کا باعث بن سکتا ہے ۔ علامہ زاہد الراشدی نے کہا آزاد کشمیر اسمبلی میں خلفائے راشدین صحابہ کرامؓ اور اہل بیت عظام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی حرمت وتقدس کی پاسداری کے لئے سردار عتیق احمد خان کی پیش کردہ قرارداد کی منظور ی پوری امت کے جذبات کی ترجمانی ہےجس پر محرک ارکان اسمبلی اور حکومت سب شکریہ وتحسین اور مبارک باد کے مستحق ہیں اس سے قبل سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پر ویز الہی اور ارکان اسمبلی (مولانا الیاس چنیو ٹی ، مولانامحمد معاویہ اعظم ، حافظ عمار یاسر، محترمہ خدیجہ عمر ، راجہ بشارت ، نذیر چوہان ، سید حید ر علی گیلانی ، رانا مشہود علی خان)کی طرف سے تحفظ ناموس رسالت ﷺ وصحابہ واہل بیت ؓ کا قانون پاس کر وانے پر خراج تحسین پیش کر تے ہیں ۔
علامہ زاہدالرشد ی نے مزید کہا عید الاضحی کے مو قع پر قر بانی کی ادائیگی کے حوالے سے اتحاد تنظیمات مدار س کی طرف سے تجو یز کر دہ ایس ا و پیز مناسب او ر قابل عمل ہیں ، یہ اجلاس ان کی تائید کر تا ہے اور حکومت سےمطالبہ کر تا ہے کہ دینی قیادت اور میڈیکل ماہرین کو اعتماد میں لیکر جلد کسی حتمی پالیسی کا اعلان کرے ۔
اجلاس میں سیکر ٹری جنرل پاکستان شریعت کونسل مولانا زاہدالراشدی ، مولانا حافظ امجد محمو د معاویہ (ضلعی امیر پاکستان شریعت کو نسل گو جرانوالہ )مولانا صاحبزادہ حافظ نصر الدین خان عمر (سیکر ٹری جنرل پاکستان شریعت کو نسل گو جرانوالہ ) کے علاو ہ حاجی بابر رضوان باجوہ ، مولانا فضل الہادی ، مولانا حکیم محمد کو ثر ، عثمان عبد القادر ، حافظ شاہد میر ،حافظ محمد بن جمیل خان، حافظ فضل اللہ ودیگر نے شر کت کی ۔
جاری کر دہ : میڈیا سیل پاکستان شریعت کونسل ضلع گوجرانوالہ

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×