GW TV

Gujranwala Based News

سیاست نوشہرہ ورکاں

سراج الحق کا نعرہ کرپشن فری پاکستان کا نعرہ ہر پاکستانی کی آواز بن چکا ہے، جماعت اسلامی نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں ( تحصیل رپورٹر ) جماعت اسلامی سب کا بے لاگ احتساب چاہتی ہے سراج الحق کا نعرہ کرپشن فری پاکستان کا نعرہ ہر پاکستانی کی آواز بن چکا ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی سٹی نوشہرہ ورکاں کے امیر میاں لیاقت علی الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر چوہدری فاروق احمد کھارا سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں مظہر اقبال ساجد اور نصیر احمد بٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کو مدینہ کی طرز پر اسلامی ریاست بنانے، سب کے بے لاگ احتساب ، کشکول اٹھانے پر موت کو ترجیح دینے ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ بےگھر لوگوں کو گھر دینے کے بلند و بانگ دعوے کئے تھے اب یہ تمام دعوے ہوا میں بکھر اور فضاؤں میں گم ہو چکے ہیں ملک بحرانوں میں گھر چکا ہے عوامی مسائل کے حل کے لئے جمہوریت روایت کے مطابق مڈٹرم الیکشن ہی واحد راستہ ہے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×