سید منور حسن نے اپنی پوری زندگی غلبہ اسلام کی جدوجہد میں گزاری۔ جماعت اسلامی نوشہرہ ورکاں
نوشہرہ ورکاں ! سید منور حسن نے اپنی پوری زندگی غلبہ اسلام کی جدوجہد میں گزاری ان کی وفات سے ملک و قوم اور عالم اسلام ایک عظیم اور مخلص قائد سے محروم ہو گیا ہے ان خیالات کا اظہار میاں لیاقت علی امیر جماعت اسلامی سٹی نوشہرہ ورکاں محمد نصیر بٹ قیم جماعت اسلامی سٹی نوشہرہ ورکاں چوہدری فاروق احمد کھارا ضلعی جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن گوجرانوالہ اور میاں مظہر اقبال ساجد سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی نوشہرہ ورکاں نے دفتر جماعت اسلامی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سید منور حسن اپنے تقویٰ زندگی کے رویوں اور معاملات میں قرون اولیٰ کے مسلمانوں کی یاد گار تھے جن کی زندگی کا ایک ایک لمحہ دین کی سربلندی کی جدوجہد میں گزرا اور ان کا ایک ایک عمل قرآن و سنت کی تعلیمات کا عکاس اور مظہر تھا ان کی جہد مسلسل کی داستان نصف صدی پر پھیلی ہوئی ہے ان کی خدمات اور انہیں تا دیر یاد رکھا جائے گا۔