GW TV

Gujranwala Based News

سیاست وزیرآباد

بے روزگاری سے تنگ عوام فاقوں اور خود کشیوں پر مجبور ہیں، سیکولرایجنڈا کے حامیوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

گوجرانوالہ( حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے) امیر جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ مظہر اقبال رندھاوانے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق آج وزیرآباد جلسہ عام سے خطاب کریں گے 19فروری پولنگ ڈے کے لیے خصوصی پلاننگ کی گئی، وزیر آباد کا ضمنی الیکشن ان شا اللہ جماعت اسلامی کے لیے امید کا پیغام لیکر آئے گا۔19فروری کو وزیرآباد کی سیاسی کا کچرا صاف کریں گے ان شااللہ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم سی گرانڈ میں جلسہ گاہ میں مکمل کی گئی تیاریوں کا جائزہ لینے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ آج وزیرآباد میں تاریخی جلسہ ہو گا جس سے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور امیدوار صوبائی اسمبلی ناصر محمود کلیر خطاب کریں گے، انہوں نے کہاکہ مہنگائی ، بے روزگاری سے تنگ عوام فاقوں اور خود کشیوں پر مجبور ہیں، سیکولرایجنڈا کے حامیوں کو منہ کی کھانا پڑے گی ،پاکستان میں مصائب و مشکلات کاحل اسلامی نظام کے قیام میں ہے ، عوام اشرافیہ کی حقیقت جان چکے ہیں، جماعت اسلامی متبادل کے طور پر امید کی کرن ہے ۔اس موقع پرضلعی صدر جے آئی لیبر ونگ رانا عبدالجبار،فرقان عزیز بٹ امیر جماعت اسلامی زون 57و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×