GW TV

Gujranwala Based News

متفرق

ورکر صحافیوں کا شاندار اجتماع،سینئر صحافی نعمان بٹ کی دعوت عشائیہ میں پروفیشنل ورکر صحافیوں کا سمندر امڈ آیا

گوجرانوالہ ( حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے)ورکر صحافیوں کا شاندار اجتماع،سینئر صحافی نعمان بٹ کی دعوت عشائیہ میں پروفیشنل ورکر صحافیوں کا سمندر امڈ آیا،تقریب میں سینکڑوں ورکر صحافیوں کی آمد کا سلسلہ آب و تاب کیساتھ جاری ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے پنڈال میں لگی کرسیاں کم پڑ گئی،مختلف صحافتی تنظیموں کے سربراہان سمیت کارکنان نے ایک ایجنڈے پر اتفاق کا اظہار کرنے کیلئے اپنا قیمتی وقت نکال کر ورکروں کی نمائندگی کی اور اپنا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر اپنا منشور بیان کیا، تقریب میں صدر پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن گوجرانوالہ زاہد محمود راں، جنرل سیکرٹری عاطف چاند بٹ، صدر آڈیٹر کونسل مبشر حسین بٹ،شہباز جٹ جنرل سیکرٹری آڈیٹر کونسل، خواجہ سلیم نائک،اشفاق احمد خان، قاری پیر اشرف شاکر،ملک مظہر سعید،افتخار گل،سجاد ڈار،ملک فیصل خالد چیئرمین آل پاکستان میڈیا کونسل،مرزا کلیم اللہ پی جی اے،رانا حفیظ اللہ،میاں فاروق عارف،دلشاد علی،فیصل بھٹی، شیخ راشد احمد،سکندر مغل، ملک شاہد فاروق جے پی آئی، قدوس مغل صدر جے پی آئی، رائے سجاد کھرل، حاجی دانش باجوہ، چوہدری خلیل، عمران بٹ، الیاس بٹ،شہریار بٹ،سید آفتاب رضوی صدر فوٹو گرافر ایسوسی ایشن گوجرانوالہ، عمران بٹ، طارق بزمی، عابد گوگا بٹ، فرخ عظیم بٹ، طارق بزمی، حافظ سکندر اعظم، ڈاکٹر گلزار، حاجی فاروق، سمیت پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے عہدیداران صدر زاہد محمود راں،جنرل سیکرٹری عاطف چاند بٹ، سینئر نائب صدرور مرزا زبیر، سید احمد رضا شاہ، میاں حسیب مدنی، رانا ارشد، میاں تنویر ساحل، عامر مشتاق بٹ م، ڈاکٹر افتخار چوہان، رضوان قاضی، میاں یاسر، خواجہ دانش،چوہدری توصیف احمد، چوہدری شہزاد،طیب مغل، نواز مغل، ملک عثمان، لیاقت علی مغل، ہنوک کوکھر،میاں یوسف و دیگر ممبران نے شرکت کی، تقریب میں سینئر صحافیوں نے دوران خطاب پریس کلب کے فری اینڈ فیئر الیکشن کروانے پر زور دیا، ماضی میں صحافیوں کیساتھ جو کھلواڑ کیا گیا آئندہ ایسا نہیں چلنے دیں گے، اگر حق سچ کا علم بلند نا ہوا تو انقلاب کے کر آئیں گے، تمام تنظیموں کے سربراہان نے متفقہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ اس عزم کو لیکر ہم سب متحد ہیں اور ہمیشہ ایک ایجنڈے پر متحد رہیں گے، سینئر صحافی نعمان بٹ کی جانب سے والہانہ استقبال اور پرتکلف عشائیہ اور صحافیوں کا جم غفیر ورکر صحافیوں کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے،صحافیوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل اتنا بڑا اور جامع اجتماع دیکھنے کو نہیں ملا ۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×