GW TV

Gujranwala Based News

کامونکی ویڈیوز

کامونکی کے علاقہ چیانوالی میں زمین کے تنازع پر دوگروپوں میں زبردست تصادم، فائرنگ اور ڈنڈے چل گئے

کامونکی کے علاقہ چیانوالی میں زمین کے تنازع پر دوگروپوں میں زبردست تصادم،پی ٹی آئی کے راہنما حافظ عدنان کے بھائیوں اور گارڈز کی فائرنگ سے تین کمسن راہگیر بچے شدید زخمی جبکہ ڈنڈوں سے دونوں گروپوں کے سات افراد شدید زخمی ہوگئے۔

تھانہ ایمن آباد کے علاقہ چیانوالی میں واقع زمین پر پی ٹی آئی کے سٹی صدر حافظ عدنان اور ریاض رحمانی کے درمیان تنازع چل رہا ہے جہاں پر حافظ عدنان نے تین مرلہ جگہ پر چاردیواری کرکے اپنا بورڈ نصب کردیاتھا،آج ریاض رحمانی وغیرہ دیگر جگہ کی تعمیر کررہے تھے کہ اسی دوران حافظ عدنان کے بھائی عرفان اور رضوان اپنے گارڈز کے ہمراہ وہاں پہنچ گئے اور دونوں گروپوں میں جھگڑاہوگیا جس پر عرفان اور رضوان اوران کے گارڈز نے فائرنگ کردی جس کی زدمیں آکر تین راہگیر کمسن بچے دس سالہ اذان اور ارسلان وغیرہ زخمی ہوگئے جبکہ دونوں گروپوں میں ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال ہوا جس کے نتیجہ میں دونوں گروپوں کے تین بھائیوں حسن،وسیم اور وقار سمیت سات افراد شدید زخمی ہوگئے،تصادم کے دوران دونوں طرفہ جی ٹی روڈ بلاک کردیاگیا اطلاع ملنے پرتھانہ ایمن آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں سے تینوں بچوں کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرانوالہ ریفرکردیاگیاہے

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×