GW TV

Gujranwala Based News

کامونکی

کامونکی : نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مکینوں کا بنیادی سہولیات نہ ملنے پر احتجاج

کامونکی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مکینوں کا بنیادی سہولیات نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ،مکینوں کی طرف سے عدالت سے سٹے آرڈر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیراتی کام جاری مظاہرین کاڈی ایس پی آفس کے باہر شدید احتجاج نعرے بازی،ڈی ایس پی کے ایکشن پر پولیس نے کام بندکروادیا۔


کامونکی کے علاقہ ماڑی روڈ پر واقع نجی ہاؤسنگ سکیم کے مالک پی ٹی آئی کے سٹی صدر حافظ عبدالرب عدنان،محمدرضوان وغیرہ کی طرف سے وعدوں کے باوجود مکینوں کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں اور مزید تعمیراتی کام جاری ہے جس پر مکینوں نے عدالت سٹے آرڈر حاصل کرلیا جس کے باوجود تعمیراتی کام جاری تھا جس پر انہوں نے 15 پر کال کی تو صدر پولیس موقع پر گئی مگر کوئی کارروائی نہ کی اور ایس ایچ او صدر محمد سلیم کی طرف سے بھی خاموشی اختیار کی گئی جس پر درجنوں مظاہرین کتبے اٹھا کر ڈی ایس پی آفس کے باہر پہنچ گئے اور شدید احتجاج کیا جس پرڈی ایس پی عامر ملک نے ایکشن لیتے ہوئے کارروائی کی ہدائت کی تو تھانہ صدر کے اے ایس آئی محمد جمیل موقع پر پہنچے اور سٹے کی خلاف ورزی سے منع کرتے ہوئے کام بند کروادیا،قبل ازیں ڈی ایس پی آفس کے باہر احتجاج کرنے والے مظاہرین میاں آصف،ملک اعجاز احمد،رانا صغیراحمد،ذکریا حسین،ملک عثمان،حاجی خالد،ماسٹرسمیع اللہ،میاں اکرم،ماسٹر اعجاز اوردیگر نے بتایا کہ جب ہم نے یہاں پلاٹ خریدے تھے تو اشٹام کی شق نمبر 15 پر وعدے کئے گئے تھے کہ یہاں پانی کی فراہمی،پانی کے نکاس، قبرستان، ہسپتال، سکول، جم، بیڈمنٹن گراؤنڈ اور دیگر سہولیات میہا کی جائیں گی مگر آج تک کوئی بھی سہولت نہیں دی گئی۔ ہمارے ساتھ دھوکہ اور فراڈ کیاگیا ہے اور اس کے باوجود وہ تعمیرات کرکے مزید فروخت کرنا چاہتے ہیں جس پرہم نے سٹے آرڈر حاصل کیا ہے تاکہ دیگر لوگ ان کے فراڈ سے بچ سکیں مظاہرین نے چیئرمین نیب،ڈائریکٹر انٹی کرپشن اور کمشنر گوجرانوالہ سے فی الفو رنوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×