GW TV

Gujranwala Based News

کامونکی

کامونکے چوری اور ڈکیٹی کا بازار گرم ، ایس ایچ او ملک عرفان نا اہل ثابت ہوۓ

کامونکے ( احسان فرید ) تھانہ سٹی کے ایس ایچ او ملک عرفان نا اہل ثابت ہوۓ کامونکی شہر میں چوری اور ڈکیتی کا بازار گرم ہے

مقامی صحافی شیخ قدیر احمد سے راجبہ روڈ نزد حبیب پورہ پلی کے قریب رات 8 بجے کے قریب دو اسلحہ بردار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک کر نقد رقم 58000 روپے سے محروم کر دیا

15 پر کال کرنے کے بعد حسب معمول پولیس ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ بعد موقع پر پہنچی اور ٹال مٹول سے کام لیتے رہے تھانہ سٹی کامونکی میں اپنے مقدمہ کی درخواست دائر کر دی مگر پولیس 24 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی کوئی رابطہ نہیں کیا

صحافی برادری سراپا احتجاج ہے
آئی جی پنجاب ڈی پی او گجراوالا اور سی پی او گجراوالا ،آپ تمام معزز صاحبان سے اپیل ہے کے
شہر کامونکی کے امن کو بحال کرنے کے لئے ایس ایچ او ملک عرفان کو فوری طور پر معطل کیا جاۓ
جب سے ملک عرفان نے سٹی کامونکی میں ایس ایچ او کا چارج سنبھالا ہے تبھی سے روزانہ کی روٹين پر چوری ڈکیتی کی واردات عروج پر ہیں

سركل پولیس کامونکی کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے کے قانون شکن عناصر نے ڈکیٹیوں کا بازار گرم کیا ہوا ہے اور سركل پولیس کامونکی اعلی حکام کو سب اچھے کی رپورٹ دینے میں مصروف ہیں

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×