GW TV

Gujranwala Based News

کامونکی

کامونکی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان پولیس مقابلہ

کامونکی جی ٹی روڈ فیض آباد میں مسلح ڈاکووں کا پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک اور اہک زخمی ہو گیا جبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسلح ڈاکو وزیر آباد سے ڈکیتی کی واردات کے بعد لاہور کی طرف فرار ہورہے تھے کہ صدر پولیس وزیر آباد سی آئی اے پولس ڈاکووں کے تعاقب میں تھے۔

کامونکی ٹول پلازہ کے قریب پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مڈبھیڑ ہوگئی جس کے دوران فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ڈاکو ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا ، زخمی ڈاکو کو نازک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دو ڈاکو فرار ہوگئے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×