GW TV

Gujranwala Based News

کامونکی

کامونکی پولیس نے ڈاکوؤں سے برآمد کردہ بھاری مال مالکان کے حوالے کر دیا

کامونکی کے تھانہ صدر میں ایس پی صدر گوجرانوالہ حفیظ الرحمن بگٹی نے پریس کانفرنس کے دوران ایک کروڑ سے زائد کا مال مسروقہ مالکان کے حوالے کردیا۔پولیس مقابلہ کے دوران فرار ہونے والا چوتھا ڈاکو اور خواجہ سراء کا قاتل بھی پولیس کے شکنجے میں آگیا ہے۔
تھانہ صدر کامونکی میں ایک تقریب ڈی ایس پی عامر ملک کی زیر سرپرستی منعقد ہوئی جس میں خصوصی طور پر شرکت کرتے ہوئے ایس پی صدر گوجرانوالہ حفیظ الرحمن بگٹی نے بتایا کہ سرکل کامونکی پولیس نے دوماہ کی کارکردگی دوران ڈکیتی کے 31 مقدمات ٹریس کرکے ڈاکوؤں سے ایک کروڑ چھبیس لاکھ چھیاسٹھ ہزار سات سو روپے مال مسروقہ برآمدکرلیا ہے جوکہ مالکان کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ چند روزقبل ٹول پلازہ کے قریب پولیس مقابلہ کے دوران فرار ہونے والے چوتھے ڈاکو کو بھی گرفتار کر لیا گیاہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر نسرین کی ڈکیتی کے ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیاجائے گا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ خواجہ سراء کو قتل کرنے والے قاتل کوبھی گرفتار کرلیا گیا ہے تقریب کے آخر میں ڈاکوؤں سے برآمد ہونے والا مال مسروقہ مالکان کے حوالے کردیاگیا۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×