کامونکی سرکل پولیس کی من مانیاں اندھیر نگری چوپٹ راج لوگ دن دھاڑے لٹنے لگے عوام بے یارومددگار۔
تفصیلات کے مطابق کامونکے کے نواحی قصبہ گھوماں کے کسان رانا عظیم کو ڈاکوؤں نے 8 لاکھ دس ہزار روپے رقم سے محروم کر دیا کسان رانا عظیم نے اپنا ٹریکٹر 8 لاکھ دس ہزار روپے میں فروخت کیا تھا ، ٹریکٹر کی رقم بینک میں جمع کروانے جا رہا تھا کہ گاؤں کے راستہ میں 5کس نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک کر 8 لاکھ 10 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس ہمیشہ کی طرح ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اور پولیس نے اپنی مرضی سے دفعات تبدیل کر کے 4 نا معلوم ڈاکووں کے خلاف مقدمہ درج کر دیا
کسان کی ساری زندگی کی جمع پونجی لٹ گئی اہل علاقہ اور کسان کی اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل ۔