GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

استحصال کشمیر کے حوالے سے کمشنر آفس گوجرانوالہ میں تقریب

استحصال کشمیر کے حوالے سے کمشنر آفس گوجرانوالہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید گلزارحسین شاہ‘ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف‘ ایڈیشنل کمشنر ریونیو نعمان حفیظ‘ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈ افضال قمر وڑائچ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو علی اکبر بھنڈر سمیت کمشنر اور ڈی سی آفس کے افسران‘ملازمین اور معززین نے شرکت کی- تقریب کا آغاز ٹھیک 10 بجے سائرن بجا کر کیاگیا جس کے بعد تمام شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف بطور احتجاج ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی- اس موقع پر کشمیر کی آزادی اور مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کی مدد ونصرت کیلئے خصوصی دعا بھي مانگی گئی-
کمشنر گوجرانوالہ نے تقریب کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پورے ملک میں یوم استحصال کشمیر منانے کا مقصد کشمیری مظلوم بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عالمی برادری کی توجہ بھارتی جارحیت‘ بربریت اور کشمیر پر بزور طاقت قبضہ جمائے رکھنے کی طرف مبذول کرانا ہے- انہوں نے کہا کہ حکومت اور پاکستانی عوام اپنے مظلوم و محکوم کلمہ گو بہن بھائیوں کی اخلاقی‘ سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے اور بھارتی ظلم و بربریت کاخاتمہ ہوکر رہے گا- تقریب کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان اورکشمیریوں سے رشتہ کیا ——لا الہ الا اللہ کے نعرے لگا کر کشمیریوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا-

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×