GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

تھانہ دھلے کے علاقے راجکوٹ میں معمولی تلخ کلامی سے 2 افراد قتل

تھانہ دھلے کے علاقے راجکوٹ میں معمولی تلخ کلامی سے 2 افراد قتل
جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک ٹانگوں سے معذور رانا عدیل اور دوسرے کی تنزیل مہر کے نام سے شناخت ہوئی۔
قتل کرنے والے ملزم کا نام حماد بٹ عرف مادی بٹ،عامر بٹ ہیں۔ جاری ہے

قاتل مادی بٹ


واردات کے فوری بعد ایس ایس پی آپریشن،ایس پی سٹی وقار عظیم ،ڈی ایس پی نواز سیال ، ایس ایچ او تھانہ دھلے اسلم ہنجرا اور پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئ۔
گوجرانوالہ (حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے ) تھانہ دھلے کے علاقے راجکوٹ میں معمولی سی تلخ کلامی پر 2 افراد قتل ہوگئے۔علاقے میں کہرام مچ گیا۔جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک ٹانگوں سے معذور رانا عدیل اور دوسرے کی تنزیل مہر کے نام سے شناخت ہوئی۔قتل کی سنگین واردات کے فوری بعد ایس ایس پی آپریشن،ایس پی سٹی وقار عظیم ،ڈی ایس پی نواز سیال ، ایس ایچ او تھانہ دھلے اسلم ہنجرا اور پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئ۔قتل کرنے والے ملزم کا نام حماد بٹ عرف مادی بٹ،عامر بٹ ہیں۔ڈی ایس پی نواز سیال نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوہرا قتل معمولی سی تلخ کلامی اور جھگڑے کی وجہ سے ہوا،ان کی پرانی رنجش یا سابقہ دشمنی کوئی نہیں ۔ ہم مقتول کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں. قانون کاروائی کا آغاز کردیا ہے مزید تفتیش جاری ہیں ۔ مقتول تنزیل مہر کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قاتل حماد عرف مادی بٹ ایک سزایافتہ مجرم ہے اور منشیات فروش ہیں ۔ اس کے اوپر کافی مقدمات درج ہے ۔قاتل حمادی بٹ اور عامر نے میرے بھائی کو ناجائز اور ٹانگوں سے معزور رانا عدیل کو معمولی سی تلخ کلامی پر قتل کردیا ہے۔ ہم غریب اور مزدور لوگ ہے. مقتول تنزیل مہر کے بھائی نے وزیراعظم پاکستان وزیر اعلیٰ پنجاب ،آئی پنجاب ،آر پی او،سی پی او گوجرانوالہ سے سخت اپیل ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائیں اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائیں،

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×