GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں ! مقامی پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن چار پتنگ فروش گرفتار سینکڑوں پتنگیں اور درجنوں کیمیکل ڈور کی گوٹیں برآمد

نوشہرہ ورکاں ! مقامی پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن چار پتنگ فروش گرفتار سینکڑوں پتنگیں اور درجنوں کیمیکل ڈور کی گوٹیں برآمد تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران وقت گزاری کے لئے پتنگ بازی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کے لئے ڈی ایس پی چوہدری ہاشم محمود گوجر کی ہدائت پر انسپکٹر ساجد محمود سوہل ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں کی زیر نگرانی سب انسپکٹر احسن جاوید چٹھہ اور مقامی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محمد یوسف رحمانی سکنہ محلہ باٹھ سے 16 گوٹیں اور 165 پتنگیں رمضان بٹ سکنہ محلہ رڑوالہ سے 31 گوٹیں 206 پتنگیں ملک ثاقب سکنہ متہ ورکاں سے 17 گوٹیں 162 پتنگیں عمران کھوکھر سکنہ محلہ باٹھ سے 14 گوٹیں 167 پتنگیں 78 گوٹیں 700 برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سب انسپکٹر احسن جاوید چٹھہ نے کہا کہ پتنگ بازی میں مالی نقصان سے زیادہ جانی نقصان ہوتا ہے اس لئے اس کھیل میں ملوث افراد کو معافی دینا یا ان سے چشم پوشی کرنا معاشرے کے لئے انتہائی خطرناک ہے شہری پتنگ بازی کے خاتمے کے لئے پولیس سے تعاون کریں تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔
یسین نذیر انصاری

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×