GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

سانحہ چیئرنگ کراس لاہور بم دھماکہ میں شہید ہونے والے ایس ایس پی زاہد محمود گوندل شہید کی چوتھی برسی ان کے آبائی گائوں سندا زاہد محمود شہید میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی،

گوجرانوالہ( حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے) سانحہ چیئرنگ کراس لاہور بم دھماکہ میں شہید ہونے والے ایس ایس پی زاہد محمود گوندل شہید کی چوتھی برسی ان کے آبائی گائوں سندا زاہد محمود شہید میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی، ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ریاض نذیر گاڑا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین سید علی رضا نے ان کی یادگار پر انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور اپنی طرف سے پھولوں کی چادریں چڑھائی، فاتحہ خوانی کی، بلندی درجات کےلئےدعاکی گئی ،شہید کی یادگار کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی، ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑا، شہید ایس ایس پی کے گھربھی گئے اور ایس ایس پی زاہد محمود گوندل شہید کے بھائی شہزاد محمود کمشنر انکم ٹیکس اور ان کی فیملی سے تعزیت بھی کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ریاض نذیر گاڑا نےکہا کہ فرض کی پکار پر لبیک کہہ کر جام شہادت نوش کرنے والے بہادر پولیس افسران اور جوان ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے اور ان کی لازوال قربانیوں پر پولیس ڈیپارٹمنٹ کو فخر حاصل رہے گا انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی تاریخ پولیس کی بہادری کے کارناموں اور شہداء کے خون سے رنگین ہے اور پولیس کے شہداء کے اہل خانہ کے ہر دکھ سکھ میں ہم اسی طرح شریک رہیں گے

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×