GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں لاک ڈاؤن پر عملدرآمدنہ کرنے پر 7دکانیں سیل

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر)لاک ڈاؤن پر عملدرآمدنہ کرنے پر 7دکانیں سیل،بتایا گیا ہے کہ  نوشہرہ ورکاں میں لاک ڈاؤن اور کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرکی زیر نگرانی بازاروں اور میرج ہالزکے وزٹ کئے گئے اور خلاف ورزی کے مرتکب ہونے پر نیوبرینڈ شوز،حرمین بلڈنگ ڈیکوریشن،چٹان سینٹری سٹور،شاکرشوز سمیت 7دکانیں سیل کردی گئیں اس حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال نے گفتگو کے دوران بتایاکہ ڈپٹی کمشنرکی خصوصی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے لاک ڈاؤن اور کورونا ایس اوپیز پر عمل کروانا ہمارا فرض ہے،محکمہ صحت کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ایس اوپیز کاخیال رکھتے ہوئے مقررہ اوقات میں کاروبار کی اجازت دی  گئی ہے، میرج ہالزو مارکیز میں صرف آؤٹ ڈور کی اجازت ہے جہاں ایک وقت میں صرف ایک فنکشن منعقدکیاجائے گا جس میں کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے 3سو افراد تک کی اجازت دی گئی ہے۔ کورونا کی تیسری لہر زیادہ خطرناک ہے شہری محکمہ صحت کی طرف سے جاری کئے گئے اصولوں کو اپنا کر ذمہ دارشہری ہونے کا ثبوت دیں کیونکہ احتیاط تدابیر پر عمل کرنے سے ہی کورونا جیسے موذی مرض پر قابو پایاجا سکتا ہے،شہری بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں،سماجی فاصلہ کا خیال رکھیں،ماسک کا استعمال لازمی کریں ہاتھوں کو بار بار دھوئیں۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×