GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں ماسک نہ پہننے پر چار افراد گرفتار

نوشہرہ ورکاں !ماسک نہ پہننے پر چار افراد گرفتار،کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر میرج ہال سمیت چھ دوکانیں سیل،عوام کو احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا،اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال،بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال نے کورونا ایس اوپیز پر عملداری کے لیے بازاروں اور مارکیٹس کا وزٹ کیا اور ماسک نہ پہننے پر چار افراد خبیب،اویس،آصف وغیرہ کو گرفتار کروا دیا جبکہ کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر بسم اللہ میرج ہال،برائٹ لیب،بشیر فرنیچر،صفدر ہئیر ڈریسر،مغل ٹریکٹر ورکشاپ سمیت چھ دوکانیں سیل کر دیں اور میرج ہال مالک کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال نے تھانہ چوک اور حیدریہ چوک میں لوگوں میں ماسک بھی تقسیم کیے اس موقع پر انکا کہنا تھاکہ کورونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے عوام کو احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومتی ہدایات پر عمل کرنا ہو گا ورنہ حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے انتظامیہ اپنی ذمہ داری پوری کررہی ہے لوگ بھی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×