GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں کے تاجروں نے لاک ڈاؤن کرنے سے انکار کر دیا

نوشہرہ ورکاں۔
پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے اٹھائیس جولائی تا پانچ اگست تک کے سمارٹ لاک ڈاون کے اعلان کو تجارتی مراکز کے زمہ داران نے تسلیم کیا نہ ھی عوام نے،

اور معمول کے مطابق بلا تفریق تمام دوکانوں پر کاروبار جاری اور عید کی خریداری کے لیے عوام کا رش موجود تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں حیدر خاں اور ایس ایچ او نوشہرہ ورکاں صفدر عطا بھٹی ھمراہ نفری و ایلیٹ فورس تجارتی مراکز میں پہنچ گئے اور تمام دوکانیں بند کرا دیں۔

اس دوران چند دوکانداروں کو گرفتار کر لیا گیااور کچھ دوکانداروں نے اس سمارٹ لاک ڈاون کو تسلیم نہ کرتے ھوئے حکومت اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ عید کے دنوں میں لاک ڈاوں ختم کیا جائے اور علاقہ بھر سے خریداری کے لیے آئے عوام بھی سمارٹ لاک ڈاون اور حکومت کے فیصلے کے خلاف نفرت کا اظہار کرتے دکھائی دیئے۔

اور اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں حیدرخاں نے بازار میں جمع شدہ مشتعل افراد سے خطاب کیا اور کہا ھے کہ اگر پنجاب حکومت سمارٹ لاک ڈاون میں تبدیلی یا ختم کرنے بارے نیا حکم دے تو ٹھیک ورنہ اٹھائیس جولائی تا پانچ اگست تک لاک ڈاون رھے گا اور عمل درآمد بھی ھو گا جبکہ کرفتار افراد کو رھا کرنے کا بھی وعدہ کیا۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×