GW TV

Gujranwala Based News

کاروبار گوجرانوالہ

تاجروں کی بے لوث خدمت ہی مشن ہے’محمد ابوبکر خان

گوجرانوالہ:سرپرست اعلیٰ موبائل ایسوسی ایشن محمد ابوبکر خان’رانامحمد عرفان ودیگر نجی موبائل شاپ کا افتتاح کررہے ہیں

تاجروں کی بے لوث خدمت ہی مشن ہے’محمد ابوبکر خان
موبائل ایسوسی ایشن نے ہر فورم پر انتظامیہ کیساتھ تعاون کیا’رانا محمد عرفان ودیگر
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)رزق حلال کمانے والا اللہ کا دوست ہے’تاجروں کی بے لوث خدمت ہی مشن ہے’موبائل ایسوسی ایشن نے ہر فورم پر انتظامیہ کیساتھ تعاون کیااور ہم انتظامیہ کے مشکور ہیں کہ وہ تاجروں کو درپیش مسائل میں بھرپور تعاون کرتی ہے’ان خیالات کااظہار انہوںنے پیراڈائز موبائل سنٹر قلعہ دیدار سنگھ کے شاندار افتتاح کے موقع پر کیا۔اس موقع پر صدر موبائل ایسوسی ایشن رانا محمد عرفان’سینئرنائب صدر جاوید احمد ککے زئی’وائس چیئرمین رانا علی خالد’ نائب صدر زاھد مغل ‘شیخ دلاور حسین ‘چوھدری وقار اکرم بھنڈر’ حافظ امین نفیس ‘سرفراز مغل’ڈاکٹر عبدالقدیرو دیگر بھی موجود تھے’اس موقع پر شیخ رضوان کے کاروبار میں خیر وبرکت اور ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×