GW TV

Gujranwala Based News

سیاست وزیرآباد

19 فروری کو پی پی51 میں ہر طرف شیر ہی دھاڑے گا، چوہدری محمود بشیر ورک کا بڑا دعویٰ

گوجرانوالہ:سابق وفاقی وزیر وایم این اے چوہدری محمود بشیر ورک کا یوسی نت کلاں میں ضمنی الیکشن کے حوالہ سے منعقدہ کمپین کے موقع پر میجر الطاف چیمہ ‘نواز چوہان ایم پی اے ‘انجم سہیل بٹ ‘قمر چیمہ ودیگر کے ہمراہ گروپ فوٹو

19 فروری کو پی پی51 میں ہر طرف شیر ہی دھاڑے گا، چوہدری محمود بشیر ورک کا بڑا دعویٰ

اب وقت آگیا ہے کہ نااہل حکومت کومزید وقت نہ دیا جائے، نت کلاں میں کارکنوں سے خطاب
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر وایم این اے چوہدری محمود بشیر ورک نے کہا ہے کہ 19 تاریخ کو پی پی51میں ہر طرف شیر ہی دھاڑے گا اور باشعور عوام تحریک انصاف کے انتخابی نشا ن بلے کے ٹکڑے ٹکڑے کردیں گے اور26 مارچ کو پی ڈی ایم کالانگ مارچ نااہل حکومت کو ہمیشہ کیلئے گھر بھیج دے گا کیوں کہ سلیکٹڈ حکومت کے نااہل وزراء نے غریب عوام پرمہنگائی کا اتنا بوجھ ڈال دیا ہے کہ ان کاجینا مشکل ہوگیا ہے’ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی51ضمنی الیکشن یو سی نت کلاں میں ڈور ٹو ڈور ک کمپین کے دوران کارکنوں سے دوران خطاب کیا’اس موقع پر میجر الطاف چیمہ ‘نواز چوہان ایم پی اے ‘انجم سہیل بٹ ‘قمر چیمہ ودیگر بھی موجود تھے۔آخر میں انہوں نے کہاکہ اس نااہل ٹولے نے اڑھائی سال میں پاکستان کی عوام کو مہنگائی کے کنویں میں دھکیل دیا ہے، اس آٹا چور چینی چور پیٹرول چور دواء چور حکومت سے نجات حاصل کرنے کے لئیے عوام انیس فروری کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر مسلم لیگ ن کے امیدوار کو کامیاب کروائیں۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×