GW TV

Gujranwala Based News

سیاست

آج مسلم لیگ ن کو ایک شاندار فتح دلوائیں گے ، چوہدری محمود بشیر ورک کا بڑا اعلان

آج مسلم لیگ ن کو ایک شاندار فتح دلوائیں گے ، چوہدری محمود بشیر ورک کا بڑا اعلان
بیگم طلعت شوکت چیمہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگی’چوہدری محمد اشرف وڑائچ
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)سابقہ وفاقی وزیر قانون وایم این اے چودھری محمود بشیر ورک ‘چوہدری محمد اشرف وڑائچ سابقہ ایم پی اے نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آج مسلم لیگ ن کو ایک شاندار فتح دلوائیں گے ،بیگم طلعت شوکت چیمہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگی’ان خیالات کااظہار انہوںنے کارکنوں سے دوران خطاب کیا’انہوںنے کہاکہ سندھ اور بلوچستان کے ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم جماعتوںکی جیت پی ٹی آئی کی غیر مقبولیت کا ثبوت ہے ،19فروری کو ڈسکہ اور وزیر آ باد کے ضمنی الیکشن میں بھی عوام حکمرانوں کے خلاف ووٹ کے ذریعے شدید رد عمل دیں گے ، آخر میں انہوں نے کہاکہ سندھ اور بلوچستان کے ضمنی الیکشنز میں پی ڈی ایم جماعتوں کی جیت سے ثابت ہو گیا ہے کہ پی ٹی آئی غیر مقبول ہو چکی ، مہنگائی بے روزگاری اور غربت کے ستائے ہوئے مسلم لیگ ن کو آج ایک شاندار فتح دلوائیں گے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×