GW TV

Gujranwala Based News

کاروبار

گوجرانوالہ میرج ہال ایسوسی ایشنز کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات، میرج ہال کھولنے کا مطالبہ

گوجرانوالہ۔میرج ہالز ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر سرفراز احمد بسرا ء اور جنرل سیکرٹری میاں محمد عامر کی سربراہی میں ڈی سی گوجرانوالہ کیپٹن(ر)سہیل اشرف سے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران انہوں نے میرج ہالز و مارکیز کے مسائل بارے آگاہ کیا ،انہوں نے کہا ہزاروں خاندان اس انڈسٹری سے وابستہ ہیں جو بے روز گار ہوچکے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہم ایس او پیزاپنانے کو تیار ہیں اس لئے جلد از جلد میرج ہالز اور مارکیز کھولی جائیں تاکہ اس سے منسلک محنت کشوں کا روز گار بحال ہوسکے وفد میں صدر چیمبر آف کامرس میاں محمد عمر سلیم، سینئرنائب صدر عرفان سہیل اور نائب صدر محمد اصغر بٹ ،ارشد بٹ ،حاجی امین،جبران و دیگر شامل تھے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×