GW TV

Gujranwala Based News

سیاست وزیرآباد

وزیر آباد میں مریم نواز کے فلاپ شو نے ن لیگ کی تاریخی شکست پر مہر ثبت کر دی ہے حاجی یونس انصاری مرکزی رہنما تحریک انصاف

گوجرانوالہ(حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے) وزیر آباد میں مریم نواز کے فلاپ شو نے ن لیگ کی تاریخی شکست پر مہر ثبت کر دی ہے، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی راہنما حاجی یونس انصاری نے کیا ، انہوں نے کہا کہ میں نے اعلان کیا تھا کہ مریم کو ریلی کی صورت میں گوجرانوالہ سے نہیں گزرنے دوں گا ،عوام سارا میڈیا چیک کر لیں کامونکے سے گکھڑ تک مریم نے ایک عام آدمی کی طرح سفر کیا ہے جو میری کامیابی ہے ، اس پر ہم خدا کے شکر گزار ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم عوامی خدمت کے مشن پر عمل پیرا ہیں، لوٹ مار کی سیاست ہمارا عزم نہیں ہے، گوجرانوالہ کے عوام ہمارے ساتھ محبت کرتے ہیں ، ہم ان کی کسوٹی پر ہر صورت پورا اتریں گے اور کسی کو شہریوں کے حقوق سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ، انہوں نے کہاکہ مریم نواز کا خیال تھا کہ وزیر آباد جانے سے ان کے امیدوار کی پوزیشن مستحکم ہو گی مگر معاملہ اس کے بر عکس نکلا ہے، عوام نے ملک دشمن بیانیہ دینے والوں کو مسترد کر دیا ہے، ضمنی الیکشن میں شکست ن لیگ کا مقدر بن چکی ہے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×