GW TV

Gujranwala Based News

صحت

مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے ہو جائیں ہوشیار ، ان کے خلاف بہت جلد کاروائی کی جائے گی

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)سول ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر طارق علیم نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ میرٹ کو ہی ترجیح دی ہے اور انسانی صحت پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا’ان خیالات کااظہار انہوں نے صدر پریس کلب تحصیل گوجرانوالہ حماد المعروف بٹوڈار سے دوران ملاقات کیا’انہوں نے کہاکہ مضر صحت گوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت اور تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی’عوام سے اپیل ہے کہ علاقہ قلعہ دیدارسنگھ میں مضر صحت گوشت فروخت کرنیوالے عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×