GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ شہر

ریجنل پولیس آفیسر کی ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ کے ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز سے میٹنگ۔ بڑے احکامات کر دیے

جرائم کی بیخ کنی میں ایس ڈی پی او کا بنیادی رول ہوتا ہے لہٰذا اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے موثر کردار ادا کریں۔
 تھانہ جات میں غیر قانونی حراست نا قابل برداشت ہو گی۔ہر صورت میں آئین اور قانون کی بالادستی قائم کی جائے گی۔
ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑا
گوجرانوالہ ریجن : ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑا نے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی میں ایس ڈی پی او کا بنیادی رول ہوتا ہے لہٰذا اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے موثر کردار ادا کریں۔شہریوں کی عزت نفس مجروح کرنے والوں کے خلا ف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ تھانہ جات میں غیر قانونی حراست نا قابل برداشت ہو گی۔ہر صورت میں آئین اور قانون کی بالادستی قائم کی جائے گی۔سست رو اور کار سرکار میں عدم دلچسپی رکھنے والے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ کے ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز سے کرائم میٹنگ کرتے ہوئے کیا۔میٹنگ میں سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ سرفراز احمد فلکی،ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن عبدالقیوم گوندل، ایس پی لیگل غلام حسین چوہان،ریڈر صابر علی اور پولیس ترجمان محمد عرفان شمیم کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔خطاب کرتے ہوئے آر پی او نے کہا کہ ایس ڈی پی او صاحبان اپنے اندر احساس ذمہ داری پیدا کریں اور فرائض کی بجا آوری میں خوف خدا کا عنصر شامل کریں۔ تندہی، ایمانداری اور دیانتداری سے اپنی ڈیوٹی ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ تھانہ جات کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کیا جائے۔لڑائی جھگڑے کے مقدمات میں انسدادی کارروائی عمل میں لائی جائے۔غنڈہ ایکٹ کے تحت شر پسندوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑا نے ایس ڈی پی اوزکو سختی سے ہدایت کی کہ تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں / ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے اور جلدازجلد زیر تفتیش مقدمات کو حقائق کی روشنی پر یکسو کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، رہزنی جیسے جرائم کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں اور سٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں اور گشت کے نظام کو بہتر بنائیں تمام مقدمات کی تفتیش میرٹ پرکی جائے۔ اس موقع پرسرکل وائز تھانہ جات کی کارکردگی ملاحظہ کی اور انہیں امن و امان کی حوالے سے مناسب ہدایات دی ا ور احکامات جاری کئے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×