GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ گوجرانوالہ شہر

گوجرنوالہ یونین کونسل کی سطح پر ٹائیفائیڈ مہم کی میٹنگ منعقد ہوئی

گوجرنوالہ یونین کونسل کی سطح پر ٹائیفائیڈ مہم کی میٹنگ منعقد ہوئی


میٹنگ میں ینگ پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن ضلع گوجرانوالہ کے چیئرمین محمد ارسلان ارشد، (جنرل سیکریٹری) عبدالحمید بٹ نے صدارت کرتے ہوئے ٹائیفائیڈ مہم سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ
پاکستان ٹائیفائیڈ کانجو گیٹ ویکسین کو حفاظتی ٹیکوں میں شامل کرنے والا پہلا ملک بننے جا رہا ہے.
یکم فروری سے پندرہ فروری تک جاری رہنے والی اس مہم کے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 12 اضلاع کے 9ماہ سے 15برس تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے.
دوسرے مرحلے میں پنجاب کے دیگر 24 اضلاع میں 9 ماہ سے 15 برس تک کے ایک کروڑ 93 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن کی جائے گی.
انہوں نے مزید بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ
پنجاب میں یونیسف، عالمی ادارہ صحت، بل اینڈ ملنڈا گیٹ فاؤنڈیشن اور محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے اشتراک سے ویکسینیشن مہم شروع کی جارہی ہے.
میٹنگ میں یونین کونسل کی سطح پر ٹائیفائیڈ مہم میں حصہ لینے والے محمکہ صحت حکومت پنجاب کے ملازمین اور علاقے کے بااثر افراد نے شرکت کی۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×