GW TV

Gujranwala Based News

سیاست

لوگوں کو ریلیف دینے کے بجائے وزیر اعظم ٹیلی فون پر لگے ہیں،4 گھنٹے لگا کر وزیر اعظم نے خود ایڈیٹنگ کر کے1 گھنٹہ عوام کا ضائع کر دیا۔

سابقہ وفاقی وزیر و ایم این اے مسلم لیگ ن چوہدری محمود بشیر ورک

3سال میں نیب کو نواز شریف کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ملا،چوہدری محمود بشیر ورک ضمنی الیکشن میں طلعت شوکت بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگی’ سابق وفاقی وزیر و ایم این اے

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر وایم این اے مسلم لیگ ن چوہدری محمود بشیر ورک نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن پی پی51وزیرآباد میں طلعت شوکت بھاری اکثریت سے کامیاب ہو نگی کیونکہ تحریک انصاف کے امیدوار کو حلقہ کے عوام کی طرف سے سخت نفرت کا سامناہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کارکنوں سے دوران گفتگو کیا۔انہوں نے کہاکہ آج پھر نیب کورٹ میں حاضری ہے،یہ وہ نیب ہے جس پر خود کرپشن کے الزمات ہیں،3سال میں نیب کو نواز شریف کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ملا، چیئرمین نیب جو سپریم کورٹ کا جج رہا ہے پتہ نہیں کون سی ایسی چیز ہے جس وجہ سے اپوزیشن کیخلاف کیسز بنائے جا رہے ہیں۔ آخر میں انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن نے جب حکومت چھوڑی اس وقت 15 روپے ٹیکس تھا اوراب40 روپے ٹیکس جا رہا ہے،آج پٹرول کی قیمت عالمی منڈی کے حساب سے70 روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے،لیکن آج پٹرول111روپے فروخت کیا جارہا ہے،بجلی کا30 روپے یونٹ لیا جا رہا ہے،ایک عام آدمی کیسے زندگی گزارے،لوگوں کو ریلیف دینے کے بجائے وزیر اعظم ٹیلی فون پر لگے ہیں،4 گھنٹے لگا کر وزیر اعظم نے خود ایڈیٹنگ کر کے1 گھنٹہ عوام کا ضائع کر دیا۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×