GW TV

Gujranwala Based News

سیاست

عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں’میاں طارق محمود کی شیل پمپ تاعلی پور روڈ قلعہ دیدارسنگھ کی تعمیر شروع کروانے کے موقع پر کارکنوں سے خطاب

گوجرانوالہ:علی پور روڈ کی تعمیر کے سلسلہ میں اوورسیئرتنویر جمال گادی ‘ٹھیکیدار خرم شہزاد اعوان ‘مرزا محمد یوسف سروے کررہےہیں

معہ تصویر!شکریہ
عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں’میاں طارق محمود
علی پو ر روڈ تعمیر کروانے پرمشکور ہیں’مرزا محمد یوسف’عمائیل بوٹا’فیرس جاویدسندھ ودیگر
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)سابق ایم این اے وسینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف میاں طارق محمود نے کہا ہے کہ عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں ‘ان خیالا ت کااظہار انہوں نے شیل پمپ تاعلی پور روڈ قلعہ دیدارسنگھ کی تعمیر شروع کروانے کے موقع پر کارکنوں سے دوران گفتگو کیا’اس موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت مرزا محمد یوسف’سابقہ کونسلر عمانوائیل بوٹا’فیرس جاوید سندھو’چوہدی اسحاق’ناظم کاہلوں ودیگر نے کہاکہ ہم سابقہ ایم این اے میاں طارق محمود کے انتہائی مشکور ہیں کہ جنہوں نے علاقہ کا درینہ مسئلہ حل کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور ان کی کوششوں سے روڈ کی تعمیر کے سلسلہ میں اوورسیئرتنویر جمال گادی اور ٹھیکیدار خرم شہزاد اعوان کی جانب سے کام کا جائزہ لیا گیا ‘میڈیا سے دوران گفتگو میاں طارق محمود نے کہاکہ پی ٹی آئی سیاسی شعبدہ بازی پریقین نہیں رکھتی بلکہ مثالی عملی اقدامات کے تحت عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہے ہمارے نمائندے گلی گلی’گائوں گائوں’اور ہر کوچہ وشہر میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×