GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں معمولی تکرار پر ایک جان کا خون کر دیا گیا

نوشہرہ ورکاں ! کے نواحی گاوں کھارا میں معمولی سے تکرار پر شریف گجر کے بیٹے بابر شریف نے نا معلوم ساتھیوں کے ساتھ ملکر محمد رشید گجر کے کے بیٹے اور عش عرف بھولی گجر کے چھوٹے بھائی 24سالہ فلک شیر گجر کو یکے بعد دیگرے فائر مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا!
تفصیلات کے مطابق مقتول فلک شیر گجر گاوں کے گورنمنٹ سکول کے قریب پہنچا ہی تھا کہ ملزم بابر گجر نے سامنے آکر فائرنگ کر دی جسے زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا مگر وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ راستے میں ہی دم توڑ گیا،
اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل ہاشم گجر اور ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں صفدر عطا بھٹی مقامی ہسپتال پہنچے
اورمقتول کے ورثاء کو ہر ممکن قانونی مدد کی یقین دہانی کرائی ملزمان بابر گجر اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے!
ملزم بابر اور اسکے گھر والے گاؤں سے فرار ہو گئے جنکی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے!

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×