GW TV

Gujranwala Based News

کامونکی

کامونکی دیرینہ رنجش کی بنا پر ڈوگر گروپ کی فائرنگ سے انصاری گروپ کے دو افراد قتل

کامونکے دیرنیہ رنجش کی بنا پر ڈوگر گروپ کی فائرنگ سے انصاری گروپ کے دو افراد قتل۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ ٹبہ محمد نگر کا رہائشی محمد شفاقت اور اس کا بھتیجا محمد شعیب کا محلہ کے شوکا ڈوگر گروپ سے محمولی تنازعہ چلا آرہا تھا جس کی بنا پر دونوں گروپوں کی آپس میں ہاتھا پائی بھی ہوئی کو محلے داروں نے ان دونوں گروپوں کی صلح کروا دی مگر شوکا ڈوگر گروپ کو اس کا رنجش تھی جس کی بنا پر گذشتہ روز شوکت عرف شوکا ڈوگر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موٹرسائیکل سوار ہو کر شفاقت کی دودھ دہی کی دوکان پر آیا اور آتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نیتجہ میں شفاقت اور اس کا بھتیجا شعیب عرف شیبی موقع پر ہی دم توڑ گئے اور شوکا ڈوگر اور اس کے ساتھی اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔بعدازاں تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولین کی نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ ماڑم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر پہنچا کر کاروائی شروع کر دی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×