GW TV

Gujranwala Based News

متفرق

محکمہ تعلقات عامہ صوبائی حکومت کا آئینہ دار ہوتاہے جس کے ذریعے صوبائی حکومت کی کارکردگی نظر آتی ہے۔

محکمہ تعلقات عامہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے
بزدار حکومت کے بڑے فیصلے
ترتیب:حافظ عبدالرحمٰن منہاس
تحریر- منور حسین
انفارمیشن آفیسر گوجرانوالہ-
محکمہ تعلقات عامہ صو بائی حکومت کا آئینہ دار ہو تاہے جس کے ذریعے صوبائی حکومت کی کارکردگی نظر آتی ہے اس محکمہ کاشمار صوبائی حکومت کے ان سات اہم ترین محکموں میں ہو تاہے جس کے افسران اور ملازمین ہمہ وقت ہنگامی بنیادوں پر چوبیس گھنٹے اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں یہ محکمہ حکومت اور عوام کے ساتھ ساتھ صحافیو ں کے درمیان پل کاکردار ادا کرتے ہو ئے اس صنعت سے وابستہ ہزاروں صحافیوں کو روزانہ کی بنیادپر احسن طورپر ڈیل کرتاہے اور اخباری صنعت سے جہاں ہزاروں پڑھے لکھے افراد کو روز گار میسر آتا ہے وہاں ان کی بروقت عوام کے سوچ و فکر اور ان کے مسائل سے حکمرانوں کو آگاہ کرنے اور راہ ہموار کرنے میں یہ محکمہ بنیادی کردار اداکرتا ہے-
بڑے اداروں میں جہاں تعلقات عامہ کے الگ شعبے اور نظامتیں قائم ہیں اوران میں ایک وسیع عملہ کار گذار ہو تاہے وہاں کچھ لوگ دفتروں میں بیٹھ کر کام کرتے ہیں اور کچھ کارکن اخبارات کے دفاتر اور دیگر پبلک مقامات پر فیلڈ میں کارگذار ہو تے ہیں – تعلقات عامہ کے شعبے میں گذشتہ چالیسں برسوں میں حیرت انگیز ترقی ہو ئی ہے قیام پاکستان کے وقت نجی اور سرکاری شعبے میں مختلف محکموں اور دفتروں میں افسر تعلقات عامہ کا کو ئی تصور نہ تھا صرف صوبائی اور مرکزی حکومتوں کے محکمہ ہائے اطلاعات تھے مگر اب اضلاع کے صدر مقامات تک ضلعی انتظامیہ کو افسر اطلاعات یا تعلقات عامہ کی خدمات مہیا کی گئی ہیں – ہر کارپوریشن اور خود مختار ادارے میں تعلقات عامہ کا الگ عملہ یا شعبہ موجود ہے -نجی شعبے میں بھی بڑے اداروں اور تنظیموں نے تعلقات عامہ کے شعبے کی اہمیت اور افادیت کو تسلیم کر کے تعلقات عامہ کے پیشہ ور کارکنوں کی خدمات حاصل کر نا شروع کر دی ہیں – اس طرح ابلاغ عامہ کے اس ذیلی شعبے میں حالات کار اور مواقع رفتہ رفتہ بہتر ہو رہے ہیں اور فروغ پا رہے ہں –
محکمہ تعلقات عامہ کی اہیمت اور افادیت کو سمجھتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ،معاون خصو صی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے دور اندیشی اور میڈیا فرینڈلی ہونے کا عملی ثبو ت دیتے ہوئے محکمہ کے افسران اور ملازمین کے لئے جدید آلات اور مراعات کا اعلان کرکے ان کے دل جیت لئے ہیں – اس کے علاوہ محکمہ تعلقات عامہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے بڑے فیصلے کرتے ہو ئے محکمہ کی تنظیم نو کی منظوری دی ہے اور محکمہ کا کئی دہائیوں سے دیرینہ مطالبہ حل کر دیا اور محکمہ کو موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے وزیراعلی عثمان بزار نے 2 ڈی ایس این جی خریدنے کی بھی منظوری دے دی ہے اس کے علاوہ ڈی جی پی آر میں جدید سٹو ڈیو کے قیام کی منظوری کے ساتھ ساتھ چاروں ڈائریکٹو ریٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ بھی کیا- ڈائر یکٹو ریٹ آف پرنٹ میڈیا، ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا، ڈائریکٹو ریٹ آف ڈیجیٹل میڈیا، ڈائریکٹو ریٹ آف ایڈ منسٹریشن، ایڈورٹائز منٹ، پریس لاز، انفارمیشن ٹیکنالوجی و لیگل کی تنظیم ہو ئی جس کی تحت تمام ڈائریکٹو ریٹ کو جدید آلات اور ٹیکنا لو جی سے آراستہ کیا جائے گا جوکہ وزیر اعلی کا انتہائی احسن اقدام ہے اور صحافی حلقوں نے اسے بیحد سراہا ہے – محکمہ تعلقات کے افسران اور عملہ کو بنیادی تنخواہ کا25 فی صد خصوصی الاؤنس کا اصولی فیصلہ کرکے ان کے حوصلوں کو تقویت بخشی ہے اب وہ مزید دلجمعی، لگن اور محنت سے کام کریں گے- مزید وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے افسران او ر سرکاری ملازمین کولیز پر گاڑیاں خریدنے کی سہولت دینے کے لئے مونیٹائزیشن کی پالیسی کی منظوری بھی دے دی ہے اور مونیٹائزیشن انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب سے محکمہ تعلقات عامہ کی عمارت کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کا تخمینہ لگانے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں – اس کے علاوہ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام برائے ینگ میڈیا گریجو ایٹس کے اجراء کی تجویز بھی زر غور ہے – محکمہ تعلقات عامہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت میڈیا ٹاور تعمیر کرنے کی تجویز کابھی جائزہ لیا جا رہا ہے جو موجودہ حکومت کے تاریخ ساز اقدامات ہیں ماضی اس کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے-
گزشتہ روز ہونے والے اعلی سطحی اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس امر کا اظہار کیا کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے لانے کے لئے محکمہ تعلقات عامہ کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ گئي ہے محکمہ تعلقات عامہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ہر طرح کے وسائل کی بھی یقین دہانی کروائی- انہو ں نے کہاکہ جدید ٹیکنا لوجی کے باعث اطلاعات کی دنیا میں انقلاب برپا ہو ا ہے – محکمہ تعلقات عامہ کے افسران اور عملے کو جدید ٹیکنا لو جی کے استعمال سے آگا ہی بے حد ضرری ہے سو شل میڈیا کی تیز رفتار ترقی کو مد نظر رکھ کر محکمہ کو جدید خطوط پراستوار کیا جائے گا-
موجودہ صورتحال میں افسران کی تربیت سے ان کی استعداد کار میں اضافہ ہونے کے علاوہ حکومتی پبلسٹی میں بھی مزید بہتری آئے گی – الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کے علاوہ افسران کو سو شل میڈیا سے متعلق جدید مہارتیں سکھانے سے صوبائی حکومت اور صوبائی محکموں کی تشہیر مزید بہتر طریقے سے کی جاسکے گی جبکہ پل پل بدلتے حالات کے مطابق افسران بھی بروقت تیار رہیں – اس تربیتی پروگرام کامقصد افسران اور اہلکاروں کی پروفیشنل مہارت کو مزید بہتر اور انہیں جدید طرز پر دنیا سے مقابلہ کرنے کیلئے تیار کرنا ہے-
محکمہ تعلقات عامہ صو بائی حکومت کا ایک اور ضرو ری محکمہ ہے جوکہ حکومتی اقدامات سے عوام کو آگاہ کرنے اور عوام کے مسائل سے حکومت اور ان کے اداروں کو آگاہ رکھنے کاکام نہایت ذمہ داری سے کر رہا ہے لہذا موجودہ دور میں افسران کوجدید مہارتوں سے ہم آہنگ کرنے اور حکومتی تشہیری نظام کو جدید طرز اور تیز رفتار کرنا ہے بے حد ضروری ہے-
یہاں سیکرٹری اطلاعات پنجاب راجہ جہانگیر انور اور ڈی جی پی آر پنجاب میڈم ثمن رائے کا ذکر کرنا ناگزیر ہے جنہوں نے انتھک کوششوں سے وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کو محکمہ کی کارکردگی اور تنظیم نو کے منصوبے کے بارے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایاکہ ادارہ اپنے محدود وسائل اور قلیل افرادی قوت کے باوجود حکومت کی تشہیر بہترین انداز میں کر رہا ہے-

تحریر منور حسین (انفارمیشن آفیسر گوجرانوالہ)

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×