نیب دفتر کے باہر مسلم لیگی کارکنان پر پولیس کا بلاجواز پتھراؤ شیلنگ اور لاٹھی چارج قابل مذمت اقدام ہے، لیگی راہنما
نوشہرہ ورکاں نیب دفتر کے باہر پرامن مسلم لیگی کارکنان اور محترمہ مریم نواز شریف پر پولیس کا بلاجواز پتھراؤ شیلنگ اور لاٹھی چارج قابل مذمت اقدام ہے ذمہ داران کے تعین کے لئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اس بات کا مطالبہ مسلم لیگی راہنماء چوہدری اظہر قیوم ناہرا ایم این اے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کارکنان پر شیلنگ پتھراؤ اور محترمہ مریم نواز کی گاڑی پر حملہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے عمران نیازی سیاسی مخالفین کے خلاف غیرجمہوری غیرقانونی اور سیاسی انتقام کے منفی راستے پر چل رہے ہیں اور اپوزیشن کے جمہوری احتجاج کے حق کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہم نیب نیازی گٹھ جوڑ کی فسطائیت سے نہ پہلے مرعوب ہوئے نہ آئندہ ہوں گے۔