GW TV

Gujranwala Based News

پاکستان گوجرانوالہ

حکومت ہمارے مسائل فی الفور حل کرے ، نیپس

گوجرانوالہ۔حکومت ہمارے مسائل فی الفور حل کرے،اگر حکومت کے مسائل ہیں تو عوام کے بھی مسائل ہیں تعلیمی نقصان سے بچنے کے لئے مل جل کر چلنا ہے ،یہ بات نیپس پاکستان اور اس کے اتحادی پرا ئیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز کی اجلاس سے خطاب کے دوران صاحبزادسجاد مسعود چشتی ،میاں محمد سلیم شاہد ، محمد افضل وڑائچ ،چوہدری طاہر محمود و دیگر مقررین نے خطاب کے دوران کہی ،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے ایڈمنسٹریٹو آفس کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ والدین فیس جمع کرواسکیں ،طلباء سے فیسوں کا حصول مشکل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی مشکل ہو گئی ہے ،نویں اور دسویں کلاس کے طلبہ کو سکول میں تعلیم دینے کی اجازت دی جائے تاکہ بورڈ کے امتحانات کی تیاری کروائی جا سکے ،ایس او پیز رکھتے ہوئے پرائیویٹ سکولز فی الفور کھولے جائیں ،اجلاس کے اختتام پر متفقہ طورپرڈسٹرکٹ جوائنٹ ایجوکیشن ایکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے مطابق چئرمین میاں محمد سلیم شاہد ،جبکہ ممبران میں نعیم اعوان،رضوان حنیف چڈھا ،مہر صفدر،پروفیسر محمد رحمان،رانا عتیق احمد ،میاں تنویر احمد،آصف محمود،میاں عبدالرشید شامل ہیں جبکہ اجلاس سے حمزہ مختار بھٹی،شبیر احمد شاد،شفیق انصاری،ابتسام الاسد،عزیز الرحمان،شہزاد احمد،رانا عادل و دیگر نے خطاب کیا ۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×