GW TV

Gujranwala Based News

پاکستان مذہب

پاکستان میں دینی مدارس کے تعلمی بورڈ میں اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان کے نام سے نئے وفاقی تعلیمی بورڈ کے قیام کا اعلان کردیا گیا

پاکستان میں دینی مدارس کے تعلمی بورڈ میں اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان کے نام سے نئے وفاقی تعلیمی بورڈ کے قیام کا اعلان کردیا گیا

محمد شریف چنگوانی کی سربراہی میں دینی مدارس کے تعلیمی بورڈ میں اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان کے نام سے وفاقی تعلیمی بورڈ کے قیام کا اعلان۔فیڈرل بورڈ کے آڈیٹوریم میں تعلیمی بورڈ اور مدارس کی رجسٹریشن کی تقریب،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محموداور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی شرکت،شرکاء میں مدارس رجسٹریشن کے سرٹیفکیٹ کی تقسیم۔ اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان ہر قسم کی سیاسی سرگرمیوں،سیاسی پارٹیوں اور پریشر گروپوں سے لاتعلق ہے،جدید طریقہ تدریس و آگاہی کے ساتھ طلباء وطالبات کو محب و طن شہری بنائیں گے،اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان کے نو منتخب عہدیدران کی نیشنل پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس۔

اسلام آباد (پریس ریلیز) پاکستان میں دینی مدارس کے تعلمی بورڈ میں اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان کے نام سے نئے وفاقی تعلیمی بورڈ کے قیام کا اعلان کردیا گیا فیڈرل بورڈ کے آڈیٹوریم ہال میں تقریب کا انعقاد،تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود،وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری،پارلیمانی سیکرٹری وجیہہ اکرم و دیگر کی شرکت،مجلس شورٰی میں ملک بھرسے سے شیخ الحدیث اساتذہ کرام شامل ہیں۔اتحاد المدارس الاسلامیہ کے عہدیدران میں صدرمولانا محمد شریف خان چنگوانی،ناظم اعلیٰ محمد یعقوب شیخ،ناظم امتحانات حافظ عبدالغفار روپڑی،نائب صدر مولانا طارق محمود یزدانی،مولانا فضل الرحمن،نائب ناظم اعلیٰ ذاکرالرحمان صدیقی،ناظم نصاب کمیٹی مولانا عبدالوہاب روپڑی،ناظم اطلاعات حافظ عثمان شفیق،سید عبدالوحید شاہ،حافظ نعیم الرحمان نعیم،سمولانا مظہرالحق خان،حافط عبدالماجدسلفی،حافظ ذوالفقار علی،قاری عبدالمتین اصغر شامل ہیں۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان مولانا محمد شریف چنگوانی،ناظم اعلیٰ محمد یعقوب شیخ ودیگر کا کہنا تھا کہ اتحاد المدارس الاسلامیہ وطن عزیز میں مدارس اور جامعات کے اتحاد ویکجہتی کی علامت بن کر ابھرے گا، وطن عزیز میں فرقہ واریت کے خاتمے اور باہمی رواداری اور اتحاد واتفاق کی فضاء کو فروغ دینے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گئے،ناظم اعلیٰ محمد یعقوب شیخ کا مزید کہنا تھا کہااتحاد المدارس الاسلامیہ اعلیٰ معیار تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کی دینی و اخلاقی تربیت کر کے مثالی اور باقار شہری بنائے گا،تعلیم کے ساتھ تربیت کے نظام پر خصوصی توجہ دیں، وزارت تعلیم کے باہمی تعاون سے آئی ٹی اور سائنسی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔پاکستان کو بہترین اسکالر و سائنس دان دینی مدارس سے دیں گے،دینی مدارس پاکستان کے ترجمان ہیں،دنیا میں پاکستان کا روشن اور پرامن امیج دیکھائیں گے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×