GW TV

Gujranwala Based News

سیاست نوشہرہ ورکاں

نیازی حکومت پٹرول مافیا کے ہاتھوں بھی چاروں شانے چت، سیاسی راہنما

نوشہرہ ورکاں !نیازی حکومت پٹرول مافیا کے ہاتھوں بھی چاروں شانے چت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ پٹرول اونچی اڑان بھر کر سینچری پار کر گیا عوامی سروے میں نیازی حکومت نااہل قرار مڈٹر انتخابات کا مطالبہ عوام نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے چوہدری عبدالرحمن گوجر سابق ایم پی اے وکلاء راہنماء چوہدری محمد کامران اولکھ جماعت اسلامی کسان بورڈ کے راہنماء رانا ظفر اقبال منج تحریک لبیک یا رسول اللہ کے راہنماء چوہدری حامد ناصر سیویا جمیعت علمائے اسلام کے راہنماء محمد یونس ربانی اور سابق ممبر ضلع کونسل گوجرانوالہ رؤف عمران جنجوعہ نے کہا کہ آٹا چینی گیس بجلی ادویات اور اشیائے خورد ونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بوجھ تلے دبی پاکستانی قوم کرونا وباء سے نبردآزما تھی کہ حکمرانوں نے ان پر پٹرول بم گرا دیا ہے انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے جبکہ پاکستانی میں پٹرول ملتا ہی عمران نیازی نے اپنا صرف ایک وعدہ پاکستانی قوم کر رولانے کا پورا کیا ہے ۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×