GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

تحصیل نوشہرہ ورکاں کے تین مقامات پر قربانی کے جانوروں کی منڈیاں فعال کر دی گئیں ہیں

نوشہرہ ورکاں ! تحصیل نوشہرہ ورکاں کے تین مقامات نوشہرہ ورکاں تتلے عالی اور نوکھر میں قربانی کے جانوروں کی منڈیاں فعال کر دی گئیں ہیں عوام الناس کی بہتری کیلئے سیل پوائنٹس پر حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے گا غفلت لاپرواہی اور ایس او پیز پر عمل نہ کرانے والے ملازمین کے خلاف کاروائی ہو گی ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر حیدر خان نے منڈی کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام الناس سیل پوائنٹ پر ماسک اور گلوز پہن کر آئیں سیل پوائنٹ کھلنے سے پہلے اور بند ہونے کے بعد کلورین کا سپرے کیا جائے گا کانگو وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر اقدامات کئے گئے ہیں محکمہ لائیو سٹاک کے کیمپ میں عملہ اور ادویات وافر مقدار میں موجود ہونگی سیل پوائنٹ میں ایک جگہ 5 سے زائد افراد اکٹھا نہیں ہونے دیا جائے گا ابتدائی طبی امداد کے لئے محکمہ صحت کی طرف سے کیمپ لگایا جائے گا ٹریفک کے مسلسل بہاؤ، جیب تراشی و دیگر جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس اور ٹریفک وارڈن فرائض سرانجام دیں گے، سیل پوائنٹ پر خرید و فروخت کرنے والے افراد اور جانوروں کیلئے سایہ دار جگہ اور پانی کا انتظام کیا گیا ہے روشنی کا انتظام اور داخلی راستوں پر سنیٹائزر رکھے جائیں گے یہ تمام سہولیات بیوپاریوں کو مفت فراہم کی جائیں گی۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×