GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں ! موٹر سائیکل چوری کا طوفان نہ تھم سکا

نوشہرہ ورکاں ! موٹر سائیکل چوری کا طوفان نہ تھم سکا پولیس طلسماتی چوروں کا سراغ لگانے میں مکمل ناکام تفصیلات کے مطابق چونگ ی بدورتہ روڈ کے رہائشی احتشام امجد کی موٹر سائیکل بھی اسکے گھر کے باہر سے نامعلوم چور چرا کر لے گئے گزشتہ کئی مہینوں سے نوشہرہ ورکاں سٹی میں موٹر سائیکل چوری کے واقعات تسلسل سے روزانہ کی بنیاد پر ہو رہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر ریسکیو 1122 نادار آفس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لینڈ ریکارڈ آفس اور بنکوں کے ملازمین کی اپنی موٹر سائیکلیں ان کے دفاتر سے چوری ہو چکی ہیں مساجد کاروباری مراکز گلی محلوں حتیٰ کہ گھروں کے باہر کھڑی موٹر سائیکلیں بھی محفوظ نہیں ہیں موٹر سائیکل چوری ہونے کے بعد پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروانا بھی جوئے شیر لانے کے مترادف ہے مقدمہ کے اندراج کے بعد موٹر سائیکل برآمد نہ ہونے پر عوام کی اکثریت نے تنگ آ کر تھانے میں رپورٹس کروانا ہی چھوڑ دی ہیں جو کہ محکمہ پولیس پر عوام کا عدم اعتماد کا اظہار ہے چوری شدہ موٹر سائیکلوں کی تعداد درجنوں نہیں بلکہ سینکڑوں تک پہنچ چکی یے چھلاوے کی مانند موثر سائیکل چوری کر کے غائب ہونے جانے والے چوروں کے گروہ کا خاتمہ پولیس کے لئے ایک چیلنج بن چکا ہے ہر ایس ایچ او نے موثر سائیکل چوروں کی جلد گرفتاری کے دعوے کئے مگر وہ اپنی مدت ملازمت پوری کر کے چلے گئے مگر موٹر سائیکل چوری کے واقعات کا سلسلہ تواتر سے جاری ہیں عوامی حلقوں نے پولیس حکام سے موٹر سائیکل چوری ہونے کے واقعات کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×