GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں میں صفائی ستھرائی کا کام تیز کر دیا گیا

نوشہرہ ورکاں نوشہرہ ورکاں میں صفائی ستھرائی کا کام تیز کر دیا گیا ہے، محلوں کے علاوہ سڑکوں کی صفائی بھی روزانہ کی بنیا د پر کی جائے گی،دکاندار صبح صفائی کے بعد کوڑا وغیرہ نالہ کے اندر نہ پھینکیں،سبزی اور پھل فروش بھی گلہ سڑا پھل و سبزی نالے میں نہ گرائیں بلکہ دکان کے ایک طرف رکھ دیں عملہ صفائی اٹھا کر لے جائے گاان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں راشد اقبال نے شہرکی صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیاانہوں نے کہاکہ شہری بھی ذمہ داری کا احساس کرتے عملہ صفائی سے تعاون کریں کیونکہ اہل علاقہ اور عملہ صفائی کے باہمی تعاون سے ہی صفائی کی صورتحال بہتر کی جاسکتی ہے،انہوں نے سینٹری انسپکٹر کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سینٹری ورکرز کی حاضری یقینی بنائے اور سینٹری ورکر اپنے ایریا میں کام کرتے نظر آئیں وہ بھی روزانہ صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×