GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں شہر اور گردونواح میں لڑائیاں جھگڑے، دو درجن افراد زخمی

نوشہرہ ورکاں ! شہر اور گردونواح کے چھ دیہات میں متحارب گروپ میں لڑائی جھگڑے اور فائرنگ سے دو درجن سے زائد افراد زخمی پہلا واقعہ پھمہ سراء میں نکاسی آب کے تنازعہ پر ہوا جہاں خواتین سے شروع ہونے والی لڑائی میں مرد کود پڑے جس میں آٹھ افراد زخمی ہوئے دوسرا واقعہ مٹو بھائیکے کی اعوان برادری کے دلدار گروپ اور یونس گروپ کے درمیان ڈنڈے سوٹوں اور فائرنگ سے نو افراد زخمی ہوئے جن میں سے 20 سالہ نوجوان زمان کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور منتقل کر دیا گیا ہے تیسرا واقعہ رندھیر میں امام بارگاہ پر قبضہ پر ہوا جس میں خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہوئے جن میں گولیاں لگنے سے دو افراد صدا حسین، یوسف اور ساجد کو ہیڈ انجری ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ اور لاہور ریفر کر دیا گیا نتھو سیویا می دو افراد گلزار احمد اور سرفراز سنیاریہ والا میں صائمہ بی بی ممتاز بی بی اور حبیب جبکہ نوشہرہ ورکاں میں امداد حسین وغیرہ زخمی ہوئے ہیں ۔ معززین علاقہ نے متحارب گروپوں میں صلح کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔


LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×