GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوروں کا پانچ رکنی گروہ گرفتار

نوشہرہ ورکاں پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوروں کا پانچ رکنی گروہ گرفتار، آٹھ موٹر سائیکل چار لاکھ روپے نقدی دو کلاشنکوف اور تین عدد پسٹل برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی چوہدری ہاشم محمود گوجر کی ہدائت پر ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں صفدر عطاء بھٹی کی زیر نگرانی سب انسپکٹر رانا عادل اقبال انچارج پولیس چوکی حیدری چوک نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوروں کے پانچ ارکان علی حسنین، خادم حسین عرف فہدی، سردار نیاز، معظم اور ذوالفقار کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چوری شدہ آٹھ موٹر سائیکل چار لاکھ روپے نقد دو کلاشنکوف اور تین عدد پسٹل برآمد کر لیا ہے اس موقع پر ڈی ایس پی چوہدری ہاشم محمود گوجر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سٹی اور گردونواح میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں دن بدن بڑھتی جا رہی تھیں جس کے خاتمے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جن کی شب و روز محنت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے انشاء اللہ آئندہ بھی عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے پولیس اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے گی۔

2 COMMENTS

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×