GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

سرکل نوشہرہ ورکاں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کےخلاف کاروائی کرتے ہوئے ریکارڈ برآمدگی اور گرفتاریاں کی

نوشہرہ ورکاں! سرکل نوشہرہ ورکاں پولیس نے اپنے کپتان ڈی ایس پی چوہدری ہاشم محمود گجر کی سربراہی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ریکارڈ برآمدگی اور گرفتاریاں کی ہیں جن میں تین ڈکیت گینگز کو گرفتار کر کے ان سے لوٹی ہوئی رقم مبلغ سولہ لاکھ تینتیس ہزار روپے چار موٹر سائیکلیں اور ان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے گیارہ پسٹل جبکہ ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف مہم کے دوران دس کلاشنکوف مختلف بور کی پانچ رائفلز چوبیس پسٹل ایک بارہ بور بندوق ساڑھے چھ سو گولیاں چودہ کلو چرس اٹھائیس لیٹر شراب برآمد کی ہے اس کے علاؤہ چھیالیس اشتہاری ملزمان دو سو دو عدالتی مفرور ایک سو چھیانوے افراد کے خلاف نقص امن اور اٹھارہ افراد کے خلاف غنڈہ ایکٹ کے تحت کاروائی کی گئی ہے اس موقع پر ڈی ایس پی چوہدری ہاشم محمود گوجر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو انصاف کی فوری فراہمی اور پرامن معاشرے کے قیام کے لئے پنجاب پولیس اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے علاقہ نوشہرہ ورکاں سے جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×