سرکاری واجبات کی وصولی ہماری اولین ترجیح اور فرض عین ہے اس سلسلہ میں کوئی غفلت اور لاپرواہی ہرگز قبول نہیں کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر)سرکاری واجبات کی وصولی ہماری اولین ترجیح اور فرض عین ہے اس سلسلہ میں کوئی غفلت اور لاپرواہی ہرگز قبول نہیں کی جائے گی اس سلسلہ میں ریونیوآفیسر،قانونگواور پٹواری اپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے نبھائیں ورنہ محکمانہ کاروائی کیلئے تیار رہیں ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں راشد اقبال نے محکمہ مال کی ریکوری میٹنگ سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے ریونیو واجبات کی کم وصولی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کے تمام ذمہ داران اپنے فرائض ایمانداری،دیانتداری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ادا کریں،وصول کردہ ریونیو سے عوامی فلاح و بہبود، ترقیاتی کام اور دیگر امور انجام دیئے جاتے ہیں،واجبات کی وصولی میں نمبرداروں سے خاص تعاون حاصل کیاجائے اور آئندہ واجبات کا مقررہ ہداف پورا کیاجائے۔