GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں: کچہری میں مخالفین کی فائرنگ،باپ بیٹا جاں بحق

نوشہرہ ورکاں۔
تحصیل کچہری احاطہ نوشہرہ ورکاں میں تاریخ پر آئے چار قتلوں میں ملوث ھتکڑیاں لگے مبینہ ملزمان باپ بیٹے فیصل اقبال۔ اور محمد اقبال کو عدالت کے باھر پستول سے فائرنگ کر کے موقع پر ھلاک کر دیا،
اور ملزم ابرار عرف ارسلان نے خود کو موقع پر موجود پولیس سکیورٹی کو گرفتاری دیدی،
یاد رھے کہ گزشتہ سال نوشہرہ ورکاں نوکھر روڈ پل نہر پر مسلح افراد ریاض۔بلال۔اقبال ۔ یوسف ۔فیصل ۔سیعد نے سابقہ قتل کی دشمنی پر کار سوار چار افراد توقیر اعظم۔ محمد اعظم۔طاھر اور سفیان پر اندھا دھند فائرنگ کر کے موقع پر ھلاک کر دیا تھا،
جس کا مقدمہ بیوہ مقتول محمد اعظم شاھین بی بی کی رپورٹ پر تھا نہ نوشہرہ ورکاں میں 30 نومبر کو درج ھوا تھا،
اور چوھرے قتلوں کے مقدمہ میں ملزم فیصل اور اسکا والد گرفتار اور سنٹرل جیل گوجرانوالہ سے نوشہرہ ورکاں میں سول جج مسعود فرمان کی عدالت میں تاریخ پیشی پر لائے گئے تھے،

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×