GW TV

Gujranwala Based News

کھیل نوشہرہ ورکاں

سیف اللہ میجر کبڈی میچ میں نوشہرہ ورکاں نے شیخوپورہ کو شکست دے دی

نوشہرہ ورکاں ! سیف اللہ میجر کبڈی میچ میں نوشہرہ ورکاں نے شیخوپورہ کو شکست دے دی،کھلاڑیوں کازبردست کھیل کامظاہرہ،شائقین سے خوب داد سمیٹی،بتایا گیا ہے کہ پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں کے زیراہتمام چوہدری سیف اللہ میجر کبڈی میچ نوشہرہ ورکاں کی ٹیم نے شیخوپورہ کی ٹیم سے چوبیس کے مقابلے میں اٹھائیس پوائنٹس سے جیت لیا روایتی کبڈی کے بعد طمانچے دار کبڈی بھی کھیلی گئی جبکہ ارشد تارڈ پہلوان نے اپنی بھر پور طاقت سے ٹریکٹر روکنے کا مظاہرہ کیا اور شائقین سے خوب داد سمیٹی مہمانوں اورشائقین نے کھلاڑیوں کو ہزاروں روپے انعامات سے نوازامیچ کے مہمانان ا سسٹنٹ کمشنر راشد اقبال،ڈی ایس پی ہاشم محمود گجر،،میاں جاویدایڈووکیٹ،ایس ایچ او صفدر عطاء بھٹی،ایم ایس عرفان ریاض،نائب تحصیلد ار ہمایوں خالد وڑائچ، شکیل گوہر آف بیلجیم،میاں سلطان محمود آف امریکہ،چئیرمین پریس کلب میاں عبدالوکیل،وائس چئیرمین ڈاکٹر شوکت علی،حافظ محمد قاسم مصطفائی،راشد محمود خاور،میاں لیاقت علی،حاجی قمرسہیل نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے علاقہ بھر سے ہزاروں شائقین میچ دیکھنے گراونڈ پہنچے اور کھلاڑیوں کو بہترین کھیل پر زبردست داد دی کبڈی کے انٹر نیشنل کمنٹیٹر محمد اصغر رحمانی پہلوان اورمیاں رمضان نے شائقین کو اپنی کمنٹری سے خوب محظوظ کیا صدر پریس کلب میاں عمران بشیر کا کہنا تھاکہ علاقہ میں صحتمند تفریحی سرگرمیوں کو فروغ کے پریس کلب ہر سال سیف اللہ میجر میموریل کبڈی میچ منعقد کروائے گی شائقین کا کہنا تھاکہ طویل عرصہ کے بعد شہر میں روایتی کھیل کبڈی کا بہترین میچ  دیکھنے کوملا 

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×