GW TV

Gujranwala Based News

صحت نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں : جان ہے توجہان ہے گیپکو ملازمین مکمل حفاظتی اقدامات کرکے محکمانہ ذمہ داریاں نبھائیں اہلکاروں کی لا پرواہی سے تشویشناک حادثات رونما ہوجاتے ہیں

گیپکو اہلکار اپنے صارفین کے حقوق کا خیال رکھنے کے ساتھ خود کو بھی جانی اور جسمانی نقصان سے محفوظ رکھیں ہر گیپکو اہلکار اپنے خاندان کا سہارا اور کمپنی کا بیش قیمت سرمایہ ہے
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر سیفٹی گوجرانوالہ محمد رمضان عالم نے گیپکو ڈویژن آفس میں منعقد سیفٹی سیمینار میں ورکروں سے خطاب کرتے ھوئے کیا اس موقع پر ایکسین گیپکو محمد اعظم سومرو۔ایس ڈی او محمد وسیم بخاری اور ایل ایس اعتزاز احمد نے بھی خطاب کیا سیفٹی سیمینار میں موجود ورکرز کو حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی اور پابند کیا گیاکہ سیفٹی آلات کے بغیر بجلی کی لائنز پر کام نہ کیا جائے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×