GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں اجتماعی شادیوں کی تقریب،پچیس دلہنیں پیا گھر سدھار گئیں

بتایاگیا ہے کہ ربیع الاول بابرکت مہینہ میں بزم نعت رحمۃ اللعالمین کے زیر انتظام گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ردائے زہرہ سکیم کے تحت اجتماعی شادیوں کی تقریب نجی میرج ہال میں منعقد ہوئی بزم نعت رحمت اللعالمین کے صدر راؤ امجد علی خاں کی زیر نگرانی تقریب میں پچیس مستحق بچیوں کی شادیاں انجام پائیں ممبر قومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرا،راو امجد علی خاں اور بزم نعت کے ممبران نے باراتوں کا استقبال کیا باراتیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے باراتیوں اور دلہنوں کے اہل خانہ سمیت مہمانوں کی پرتکلف کھانا سے تواضع کی گئی بزم نعت کی جانب سے ھر دلہن کو ایک لاکھ مالیت کا ضروریات زندگی کا سامان بھی دیاگیا جبکہ دلہوں کا گھڑیاں اور تحائف دیئے گئے اس موقع پرممبرقومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرا کا کہنا تھاکہ راو امجد علی سمیت بزم نعت کے تمام ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں جنہیں اللہ پاک نے اپنی مخلوق کی خدمت کے چنا ہے وہ والدین جو اپنی بیٹیوں کی شادیوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے تھے انکی دعائیں ہمیشہ بزم کے ممبران کے ساتھ ہیں بزم نعت رحمت اللعالمین کے صدر راو امجد علی کا کہنا تھاکہ بزم اب تک 285 مستحق بچیوں کی شادیاں کروا چکی ہے آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا بعدازاں پر خلوص دعاوں کے ساتھ دلہنوں کی رخصتی کی گئی اس موقع پرسیٹھ محمد لطیف آف امریکہ۔راؤ اشتیاق علی خاں،محمد طارق چیمہ،حاجی میاں خلیل احمد،میاں حبیب احمد و دیگر مہمان بھی موجود تھے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×