GW TV

Gujranwala Based News

مذہب نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں : حکومت پنجاب کے حکم پر گیارہ تا سترہ نومبر تک ہفتہ شان رحمت اللعالمین منانے کےسلسلہ میں میونسپل کمیٹی ھال نوشہرہ ورکاں میں شان رحمت اللعالمین کے عنوان سے مقابلہ حسن قرآت و نعت منعقد

جس میں مختلف مدارس سے آئے طلباء نے تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول پیش کیں تقریب کی صدارت سی او میونسپل کمیٹی کنور عثمان سعید نے کی جبکہ صدر پریس کلب رجسٹرڈ میاں عمران بشیر اور حافظ محمد قاسم مصطفائی مہمانان خصوصی شریک ہوئے سی او کنور عثمان سعید کا کہنا تھاکہ ہمیں اپنے آقا نبی کریم کی سیرت کے مطابق زندگی گزارنی چاہیے آقا کی محبت اور عشق کا تقاضہ یہی ہے کہ ہم شریعت کے احکامات پر عمل پیرا ہوں تقریب میں میونسپل کمیٹی کے ملازمین کے علاوہ سول سوسائٹی اور صحافی بھی شریک تھےتقریب کے اختتام پر تلاوت قرآن مجید اورط نعت رسول مقبول پیش کرنے والے طلباء کو شیلڈ دیں گئیں جبکہ دعائے خیر سابق صدر پریس کلب حافظ محمد قاسم مصطفائی نے کروائی۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×